بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ریلوے ٹریک پر نصب دھماکا خیز مواد پریشر ککر میں رکھا گیا تھا، جسے ناکارہ بنادیا ہے۔ بم دیسی ساختہ اور ٹائم ڈیوائس تھا جس میں 18 سے 20 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔