سندھ کےنئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا،کابینہ نےمنظوری دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ آج پیش کریں گے ۔ جب کہ صوبائی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دےدی۔سندھ کابینہ نے 11 کھرب 44 ارب 44 کروڑ 8 لاکھ روپے حجم کے بجٹ کی منظوری دی۔اطلاعات کے مطابق بجٹ کا کل حجم11 سو 20 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے 2سو 82 ارب روپے اور جاری ترقیاتی اسکیموں کے لئے 2 سو 2 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ، امن و امان کے لئے 1سو 5 ارب روپے، محکمہ پولیس کے لئے 90 ارب اور رینجرز کے لئے ساڑھے پانچ ارب روپے رکھنے کی تجویز دی ۔ بجٹ میں محکمہ بلدیات کے لئے 72 ارب، تعلیم کے لئے 2 سو 20 ارب اور صحت کے شعبے کے لئے 1 سو 10 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز، کراچی کے بجٹ میں جاری منصوبے کےفور کے لئے 4اعشارہ2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ گریٹر سیورج پلان ایس تھری کے لئے3 ارب، موبائل ہیلتھ کئیر یونٹ پراجیکٹ کے لئے ایک ارب 60 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ میں جام صادق برج سے داؤد چورنگی ، لانڈھی اور کورنگی کی سڑکوں کی مرمت کے لئےاور ٹیپوسلطان انٹرسیکشن پر فلائی اوور اور متصل سڑکوں کے لیے 1اعشارہ 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔