نوازشریف اورچوہدری نثار کےاختلافات ختم کرارہے ہیں،شہبازشریف

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار اب بھی میرے دوست ہیں اور بطور صدر ن لیگ انہیں پارٹی ٹکٹ دوں گا۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لئے سینیئر پارٹی رہنما سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں تاہم یہ میں ابھی نہیں بتا سکتا لیکن دونوں کے درمیان صلح ہونا چاہیئے۔خلائی مخلوق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نہ کوئی خلائی مخلوق ہے اور نہ ہی کوئی خوفزدہ ہے، سب کو آئین اور قانون کا احترام کرنا چاہیئے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرناچاہیئے، قوم کا وقت ضائع نہ کریں اور جھوٹے الزامات نہ لگائیں۔ قوم کا ایک ایک لمحہ اور ایک ایک روپیہ قیمتی ہے، ہڑتالیں نہ کریں، لاک ڈاؤن نہ کریں اور دھرنے نہ دیں۔