اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے نگراں سیٹ اپ کے لئے وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لئے حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق ہو گیا ہے ۔ نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان 15مئی کو کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا نگراں وزیر اعظم کے نام کے لئے 6 ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ نگراں منتظم کے نام پر وہ اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی متفق ہو گئے ہیں۔ نام متفقہ ہے اور میرے دل میں محفوظ ہے۔ نام قبل از وقت نہیں دوں گا۔ نگراں وزیراعظم اپوزیشن اور حکومت سب کے لئے موزوں ہے ۔