12 مئی ایسا سانحہ تھا جو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا-شاہ محمود قریشی

 

کراچی :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 12 مئی ایسا سانحہ تھا جو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ بلاول بھٹو صدر، وزیر اعظم اور حکومت آپ کی تھی،اور آپ انصاف مانگ رہے ہو۔کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں 12 مئی کے شہیدوں کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں، 12 مئی ایسا سانحہ تھا جو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اگر کسی کو شک ہے تو وہ کراچی کا نیا چہرہ یہاں دیکھے، کراچی اور سندھ پر 2 جماعتوں نے کئی دہائیوں سے حکومت کی۔انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج جلسے میں بلاول بھٹو زرداری انصاف مانگ رہے تھے، بلاول بھٹو، صدر، وزیر اعظم اور حکومت آپ کی تھی، اور آپ انصاف مانگ رہے ہو۔