اسلام آباد:بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے نواز شریف کے متنازع بیان کو سر پر اٹھا لیا،بھارتی اخبار نے لکھا ہےکہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نے ممبئی حملوں کا ذمہ دار کالعدم پاکستانی تنظیموں کو قرار دے دیاہے جو بھارت کی جیت ہے، ہندوستان ٹائمزکے مطابق نوازشریف نے اعتراف کیا ہے کہ ممبئی حملے پاکستانی دہشت گردوں نے کئے۔دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے اس بیان کو بھارتی میڈیا بھارت کی فتح قرار دے رہا ہے۔میاں نواز شریف کا پاکستان مخالف بیانیہ کس کو خوش کرنے کیلئے ہے؟ کیا یہ وہی ایجنڈا ہےجس کیلئے بلیک لسٹ بھارتی صحافی انٹرویو کرنے پاکستان آرہے تھے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے میاں صاحب نے ڈان لیکس کے بعد ایک بار پھرسرل المیڈا اور ڈان کا استعمال کیا ہے، آخر کار میاں نواز شریف پاکستان دشمنی سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ کسی بھارتی عہدیدار نے کشمیر یا بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر کبھی کچھ نہ کہا۔نوازشریف نے کبھی بھی بھارتی دہشت گرد کل بھوشن یادیو سےمتعلق کچھ نہیں کہا نواز شریف نے 2016میں یو این تقریر میں بھی کل بھوشن یادیو کا نام تک نہ لیا، نریندرمودی سے ذاتی دوستی کی میاں صاحب کیا کیا قیمت ادا کریں گے؟۔