آصف زرداری کا شاندار جلسے پر کراچی کےشہریوں سے اظہار تشکر

 

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کا شاندار جلسہ کرنے پر کراچی کے شہریوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹینکی گراؤنڈ کے بعد باغ جناح میں بلاول بھٹو کا شاندار اور کامیاب جلسہ اس بات کی عکاسی ہے کہ کراچی میں خوف کے سائے ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، کراچی کی تنظیم اور جیالوں کو کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسی جوش، جذبے اور ولولے کو برقراررکھتے ہوئے انتخابات کی تیاریوں میں شریک ہو جائیں۔