متحدہ مجلس عمل آج مینار پاکستان پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

گریٹر اقبال پارک میں دینی سیاسی جماعتوں کا اتحاد متحدہ مجلس عمل اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گا یہ پنجاب میں مجلس کا پہلا جلسہ ہوگا۔ جس کے لیے تیاریاں اور انتظامات زور وشور سے جاری ہیں اور پنڈال بھی سج چکا ہے جبکہ رہنماؤں نے اس جلسے کے کامیاب اور تاریخی ہونے کی نوید سنائی ہے۔رہنماوں کے بینر اور مجلس کے جھنڈے اور جھنڈیاں ہر جگہ لہلہا رہے ہیں۔ شرکاء آزادی فلائی اوور سے نچے لیڈی میکلیگن دروازے سے داخل ہوسکیں گے ان کی چیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں۔مجلس کے کارکنوں کے ساتھ پولیس ملازمین بھی حفاظت پر معمور ہوں گے۔ شام 6 بجے کے بعد مجلس کے صد ر مولانا فضل الرحمن، سراج الحق، لیاقت بلوچ، پروفیسر ساجد میر، شاہ اویس نورانی خطاب کریں گے۔جلسے سے متعلق متحدہ مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کا جلسہ تاریخ ساز ہو گا اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس جلسے میں شرکت کرے گی جبکہ جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جار ہی ہے۔