نواز شریف کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل متوقع

اسلام آباد: ریاستی اداروں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملک مخالف بیان کا نہایت سنجیدگی سے نوٹس لے لیا ہے۔  اس ضمن میں پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈان اخبار اور صحافی سرل المیڈا ڈان لیکس کی نئی قط سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں۔