سابق وزیر داخلہ کے بیان پر ماروی میمن میدان میں آگئیں

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان دھرتی کے سپوت ہیں،انکابیان حب الوطنی اور حقائق پر مبنی ہے

               
and . May 13, 2018 · قومی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان کے حمایت میں مسلم لیگ ن کی رہنما اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن میدان میں آگئیں، انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر دوسرے خاموش ہیں لیکن کم ازکم میں نہیں، چوہدری نثار دھرتی کے سپوت ہیں،چوہدری نثار کا بیان حب الوطنی اور حقائق پر مبنی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دفاع ووطن کیلئے اپنے حلف پر ثابت قدمی دکھانا ، پرچم کیلئے اصل دشمن کیخلاف ہمت کرکے اٹھنا ہی حب الوطنی ہے ۔