بھارتی میڈیا نے نواز شریف کے بیان کی غلط تشریح کی ۔ترجمان ن لیگ

لاہور :سابق وزیراعظم نواز شریف کے ڈان کو دیے گئے انٹرویو میں دیے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہے بھارتی میڈیا نے بیان کی غلط تشریح کی اور بدقسمتی سے پاکستانی میڈیا کے ایک حلقے نے اس کی توثیق کردی بلکہ بیان کے مکمل حقائق کو جانے بغیر بھارتی میڈیا کے بدترین پروپیگنڈے کو تقویت دی۔ترجمان نے کہاکہ مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین قومی سیاسی جماعت ہے اور اس کے قائد کو پاکستان کی قومی سلامتی کے تحفظ اور بہتری کے لیے اپنے عزم اورصلاحیت کے حوالے سے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔