ملتان:سربراہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ نواز شریف کا بیان قومی سلامتی کے خلاف سازش ہے، میں ممبئی حملوں پر نواز شریف کے بیان کو قومی سلامتی کے خلاف سازش قرار دیتا ہوں اور خدا کو گواہ بنا کر یہ الزام لگانا چاہتا ہو کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتا نواز شریف نے بھارت اور عالمی نیوز ایجنسی رائٹر کو دیا تھا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ نواز شریف نے مودی سے تین ملاقاتیں کیں مگر وزارت خارجہ کو معلوم نہیں، چیف جسٹس سے کہوں گا کہ سرکاری راز لیک کرنے پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔میں نے آج تک نہیں سوچا تھا کہ میر صادق اور میر جعفر کو دیکھوں گا مگر نواز اور شہباز کی شکل میں میر صادق اور میر جعفر دیکھ رہا ہوں۔