لاہور: متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر سراج الحق نے متحدہ مجلس عمل کے جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ مجلس عمل کے قافلے میں کوئی پانامہ زدہ، قرض مافیا ، لینڈ مافیا اور شوگر مافیا کا نمائندہ نہیں ہے ،جو اس قافلے سے ٹکرائے گا اس کی سیاست پاش پاش ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ جس سیاست کامقصدبینک اکاونٹ میں اضافہ ہومیں اس پرلعنت بھیجتاہوںیہ ظالم یہاں کماکر باہر پیسا بھیجتے ہیں دبئی میں کرپٹ اشرافیہ نےاربوں کی پراپرٹی خریدی کرپٹ حکمران یہاں سےسرمایہ لوٹ کرباہربھیجتے ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق کا مزید کہناتھاکہ انہوں نے کہا کہ میری لڑائی، بھوک، دہشت گردی، بیماری اور ہر ظلم کے خلاف ہے، ظلم ظلم ہے چاہے کوئی جاگیردار، سیاستدان یا جرنیل کرے،میں معاشیات کا طالب علم ہوں اور وزیر خزانہ رہ چکا ہوں، ہم تمام ان ڈائریکٹ ٹیکسز ختم کریں گے، صرف ڈائریکٹ ٹیکسز کا نظام دیں گے، غریب اور سرمایہ دار لوگوں پر ایک جیسا ٹیکس ظلم ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کے قیام کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، اگر پاکستان میں اسلامی حکومت ہوتی تو گیدڑوں کی طرح ڈر کر خاموش نہ رہتی،اِنھوں نے کشمیری بچی آصفہ بی بی کی عصمت دری اور قتل پر بھی آواز نہ اٹھائی۔