کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاکہ ممبئی حملہ میں پاکستان کا ذکر منفی انداز میں لیکر نواز شریف نے استحکام پاکستان پہ کاری ضرب لگائی ہے۔ اگر نواز شریف اپنے بیان کی صفائی میں جواب نہیں دیتے تو انکے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے۔ سربراہ پاک سر زمین پارٹی کا کہناتھاکہ بھارت نے نواز شریف کے بیان کو بنیاد بناکر پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈاشروع کر دیا ہے ،بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا موثر جواب دینا حکومت پاکستان کی بنیادی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے ۔