نواز کے بیان سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہو گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو تجویز دی تھی جس کے بعد آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا یا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں میڈیا پر زیر گردش ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیان پر غور کیا جائے گا۔