عمران خان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ نئی تصویرمنظرعام پرآگئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تصویر بنی گالہ میں واقع رہائش گا ہ کی ہے جس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گلابی رنگ کا عبایا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا نہیں ہے بلکہ کھولا ہوا ہے۔اس تصویر میں عمران خان ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ اور کالے رنگ کی پینٹ پہنے ہوئے ہیں۔تصویر میں عمران خان اور ان کی اہلیہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ساتھ شادی کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد یہ ان دونوں کی پہلی تصویر ہے۔