اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء کا ریفرنس میں بیان مکمل ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اُن پر جرح کریں گے۔یاد رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے آخری گواہ ہیں۔گیارہ مئی کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر واجد ضیاء نے نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو منتقل کی جانے والی رقوم کی تفصیلات عدالت میں پیش کی تھیں۔