پاکستان مسلم لیگ (ن) آج ضلع بونیر کے علاقے سواڑئی میں سیاسی قوت کا مظاہرے کرئے گی۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازجلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،100 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑاسٹیج بنایا گیا ہے،جبکہ شہر بھر کو سبز جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے۔پولیس کی مطابق سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلسہ گاہ کے حفاظت کیلئے 500 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔جلسے سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے علاوہ مریم نواز شریف، ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور دیگر صوبائی و مرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔