بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

بجٹ پیش کرنے کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے طلب کیا گیا ہے، صوبائی مشیرخزانہ ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی بلوچستان کا بجٹ پیش کریں گی۔ذرائع کےمطابق صوبے کے نئے بجٹ میں ترقیاتی حجم تقریباً 90ارب روپے ہونے کا امکان ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 260ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔صوبے کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔بلوچستان کے بجٹ میں کل آمدن کا تخمینہ 290 ارب لگایا گیا ہے، جس میں صوبے کو قابل تقسیم پول سے 224 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 60ارب روپے سے زائد تک ہونے کا امکان ہے، بجٹ میں 8ہزار سے زائد نئی اسامیاں پیدا کی جانے کی تجویز ہے۔