اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شریک ہیں۔ یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری پیغام میں بتایا گیا تھا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے گمراہ کن بیانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔