پنجاب حکومت 4ماہ کا بجٹ آج پیش کرے گی

اسلام آباد: پنجاب حکومت چار ماہ کا بجٹ آج پیش کرے گی۔ جس کا کل حجم 200ارب روپے سے زائد ہوگا۔ وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث آج 12 بجے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کریں گی۔ ذرائع کے مطابق 2018-19 کے پنجاب کے ضمنی بجٹ کے لئے 70 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ ضمنی بجٹ میں 130ارب روپے جاری اسکیموں سے لئے جائیں گے۔ ضمنی بجٹ کا بڑا حصہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ ہوگا۔ پنجاب حکومت پورے مالی سال کا بجٹ پیش نہیں کرے گی۔ بجٹ اجلاس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجا ب کی زیر صدارت کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی جس کے بعد اسے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔