اسلام آباد: پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ کے قتل کیس میں مزید 2 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان اعجاز خضر اور فراز خضر استنبول فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جنہیں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے جہلم پولیس سے ملزمان کی حوالگی کے لئے رابطہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 18 اپریل کو گجرات کے گاؤں منگووال غربی میں 26 سالہ پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناء چیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولہ اٹلی میں شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کے والد اور دیگر اہلخانہ اس کے خلاف تھے۔