اسلام آباد : ممبئی حملوں سے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف کے متنازع بیان پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجرجنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیکورٹی صورت حال ودیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔