کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب آپ نے بیان دے کرسنگین غلطی کی ہے آپ بھٹو کی باتیں کرتے ہیں آپ ان کی خاک تک بھی نہیں پہنچ سکتے۔ نواز شریف نے پورے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایک بھائی کچھ کہتا ہے تو دوسرا کچھ۔ میاں صاحب آپ کے بیان پر آپ کے بھائی بھی متفق نہیںہیں صرف اپنی بات منوانے کے لئے پاکستان کی گردن کو نیچے کیا جارہاہے۔