کراچی:ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل نے باقاعدہ طور پرایم کیو ایم چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنےکاباقاعدہ اعلان روزسے تین روزمیں کروں گا۔ رشید گوڈیل نے کہا کہ کسی پارٹی میں شمولیت کاارادہ نہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سب مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں، ووٹرمایوس ہیں۔ پارٹی اورقوم کو اور رسوا ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔ واضح رہے رشید گوڈیل اگست 2017میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر چکے تھے، تاہم مارچ2018میں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی اطلاعات تھیں۔