لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو بیان دیا اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم بن چکے ہیں اس لئے ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ان کا خیال ہے کہ نواز شریف نے جو بیان دیا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بیان میں کس حد تک ذمہ دار ہیں۔ سربراہ جے یو آئی (ن) کا کہنا تھا کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔