اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے نواز شریف کے متنازع بیان پرتنقید کو سازش قرار دیدی۔الیکشن سے پہلے نواز شریف کے خلاف سازشیں کی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان پیش کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیان کو صحیح طرح سے پڑھاجائے، بھارتی میڈیا نے نواز شریف کے بیان کو تبدیل کیا۔ ایک سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ میں اب بھی فوج کا حصہ ہوں اور مجاہد ہوں، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جو اس بیان پر ایکشن لے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں الیکشن ہو نے والے ہیں، سیاسی جنگ جاری ہے۔