غدار ی کے معاملے پر قومی کمیشن بنائی جائے ۔سابق وزیراعظم

بونیر:مسلم لیگ ن کے بونیرمیں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے قوم کے ساتھ جو بھی وعدے کیے پورے کیے، دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور امن قائم کرنے کا وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا کیا۔اس کے باوجود مجھے غدار کہا جارہا ہے کہا جارہاہے کہ نواز شریف غدار ہیں ، انہوںنے کہاکہ غداری کے معاملے پر قومی کمیٹی بنائی جائے، اور کمیٹی فیصلہ کرے کہ کون ملک کا غدار ہے۔جس نے ملک کے ساتھ غدار ی کی ہے اس کو سرے عام پھانسی دی جائے۔ بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت ہوتی تو بونیر میں موٹر وے بن چکی ہوتی لیکن اگر ابھی نہیں بنی تو 2018 کے بعد بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو صوبے کی تقدیر بدل دیں گے۔