اسلام آباد: پاک افغان مذاکرات مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے، مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سےافغان صدرکی گزشتہ ماہ ملاقات کےنتیجےمیں مذاکرات ہوئے، مذاکرات میںامن واستحکام کیلئےپاک افغان ایکشن آف پلان کوحتمی شکل دےدی گئی اورپاکستان اورافغانستان میں امن ویکجہتی کے لیے اقدامات پراتفاق اورمشترکہ مقاصدکےحصول کیلئےپلان آف ایکشن پرعمل درآمدپراتفاق کیا گیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق پلان آف ایکشن دو طرفہ مسائل کے حل کا ایک میکنزم ہے،جس کےتحت پاکستان اورافغانستان میں اعتمادبڑھےگا۔جبکہ افغان وفدکی قیادت نائب وزیرخارجہ اورپاکستانی وفدکی قیادت سیکریٹری خارجہ نےکی۔