خانیوال:وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نےخانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال کےاسپتال میں چوری اوررشوت کادورختم ہوگیا،اسپتال میں مریض دھکے کھاتے تھے،اب مفت علاج ہوگااور عوام نے 2018 میں مسلم لیگ ن کوووٹ دیا توخانیوال میں میڈیکل کالج بناؤں گا ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہناتھا کہ خانیوال میں ہیپاٹائٹس کے علاج کے لئے جدیدکلینک بنایا گیا ہے،17 ارب روپے کے تعلیمی وظائف دیے ہیں ،یہی نہیں پنجاب میں بیروزگار نوجوانوں کیلئے 40 ارب روپے ، کاشتکاروں کو سستی کھاد اوربلاسود قرضے دیے ۔وزیراعلی کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی قیادت میں پنجاب کوسب سے شاندارصوبہ بنایاہے،مئی 2018 میں 92 کلومیٹر کا موٹر وے مکمل کیا گیا ہے۔آج سے خانیوال میں سی ٹی سکین مشین کام شروع کردے گی اور ملتان نہیں جاناپڑے گا۔