پی ٹی آئی نے نواز شریف کے کمیشن کے مطالبے کو مسترد کردیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا کمیشن کا مطالبہ معاملے کو الجھانے کی کوشش ہے۔ پی ٹی آئی کمیشن کے قیام کا مطالبہ مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، کمیشن کا خیال اس وقت کیوں نہیں آیا جب وزیر اعظم تھے۔فواد چوہدری نے کہاکہ پاناما کیس پر نواز شریف نے جے آئی ٹی بنوائی اور مٹھائیاں تقسیم کیں، جے آئی ٹی نے انہیں بے نقاب کیا تو رونا بند نہیں ہورہا ہے، یہ ملک فرمائشوں سے نہیں آئین و قانون کے مطابق چلے گا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہناتھاکہ بھارتی لابی نواز شریف کو کرپشن الزامات سے نہیں بچا پائے گی، نواز شریف کو عدالت میں جواب دینا ہوگا، اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں۔