کرنل جوزف کو نواز شریف کے بیان کے بعد چھوڑا گیا- شیریں مزاری

 

اسلام آباد :تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیان کے بعد امریکی ملٹری اتاشی کو چھوڑ دیا گیا، یہ فیصلہ کس کے حکم پر کیا گیا؟نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی ملٹری اتاشی کو کس کے حکم پر چھوڑا گیا ہے،نواز شریف کا بیان آیا دوسری طرف کرنل جوزف کو چھوڑ دیا گیا۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کچھ بھی نہیں ہوا، کمیٹی کے اجلاس میں صرف نواز شریف کے بیان کو مسترد کیا گیا، ان کیخلاف ایکشن پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ میں بطور وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہوں، اس سے ثابت ہوگیا کہ شاہد خاقان قوم کے ساتھ نہیں بلکہ نوازشریف کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف نے اسی لیے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف کے بچوں کی بھارت میں سرمایہ کاری کی تحقیقات کی جائیں، بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق نوازشریف بھارت کاحامی ہے۔