کراچی:اسٹیٹ بینک نے رواں سال 39 ہزار198 روپے کا زکوٰة نصاب جاری کردیا۔اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال زکوة کا نصاب جاری کردیا ہے جس کے تحت زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزار198 روپے مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت اڑھائی فیصد کے حساب سے رقم صرف سیونگ اکاونٹس سے ہی منہا ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینکس سیونگ اکاؤنٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے، رواں سال سیونگ اکاونٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔