اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے مابین ہونے والے مذاکرات میں امن واستحکام کے لئے دونوں ممالک کے ایکشن آف پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینیہ جنجوعہ نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ کررہے تھے ۔مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان میں امن ویکجہتی کے لیے اقدامات پراتفاق ہوا ہے اور امن واستحکام کیلیے پاک افغان ایکشن آف پلان کوحتمی شکل دی گئی ہے ۔پلان آف ایکشن کے تحت پاکستان اورافغانستان میں اعتمادبڑھے گا جو دو طرفہ مسائل کے حل کا ایک میکنزم ہے۔اعلامیے کے مطابق مشترکہ مقاصدکے حصول کیلیے بھی پلان آف ایکشن پرعمل درآمدپراتفاق کیا گیا۔