نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو مسترد کردیا

 

 

 

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوس ناک ، تکلیف دہ اور غلط فہمی پر ممبنی ہے جسے مسترد کرتا ہوں۔نوازشریف نے کہا اب پتہ کرنا ہوگا کہ ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی اور ذمہ دار کون ہے، ہمارا کتنا پیارا ملک تھا اب ایسے دیکھ کرتکلیف ہوتی ہے، اب معلوم کیا جائے کہ ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا تھا۔