لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے نواز شریف کےخلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں درخواست عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور نے دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کا بیان غداری کے زمر ے میں آتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو درخواست دی، مگر کارروائی نہیں ہوئی۔ عدالت نے نواز شریف کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔