اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے دفترمیں آتشزدگی جس کے نتیجے میں فرنیچر اور دیگر سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اسٹاف روم میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے شدید دھماکہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی آج کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos