اسلام آباد: اپوزیشن نے نوازشریف کے متنازع بیان پر وزیراعظم کی وضاحت کو مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا بیان بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا اور یہاں پر اسے سیاسی مقاصد کے لئے پھیلایا جارہا ہے جبکہ نوازشریف کے بیان کی مس رپورٹنگ ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وضاحت کو مسترد کردیا اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے بیان کے فوری بعد پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا، نوازشریف نے مسترد کیوں کیا؟ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کا اجلاس بلانا ضروری تھا، جس میں ملکی سلامتی کا معاملہ پربات ہوئی۔ جبکہ وزیراعظم نے پیٹ میں درد کی بات کی جس پر پیپلزپارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ ہم اس پر واک آوٹ کرتے ہیں۔