لاہور: نیب کی ٹیم کو جاتی عمرہ میں نوازشریف کی رہائش گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق منگل کو نیب کی ٹیم نوازشریف کی طلبی کے نوٹس کی تعمیل کرانے کیلئے نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ گئی تھی تاہم نیب کی ٹیم کو اندرجانے سے روک دیا گیا ۔ بعدازاں نیب کی ٹیم نے باہر ہی سے نوٹس کی تعمل کرائی ۔ واضح رہے کہ نیب نے ریفرنس کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف کو 20 مئی کو طلب کررکھا ہے۔