لاہور: احتساب عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجتے ہوئے29 مئی کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ لاہورکی احتساب عدالت میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کیخلاف غیرقانونی سرمایہ کاری کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف ہاشمی کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں کے دو کیسزمیں بھی عدالت پیش ہوئے۔ نیب حکام نے بتایا کہ ملزم نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی سرمایہ کاری کی۔عدالت نے آصف ہاشمی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجتے ہوئے 29 مئی کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔