دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کوبھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔فائل فوٹو
دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کوبھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ڈی جی خان میں3دہشت گردگرفتار،اسلحہ اوربارودی موادبرآمد

راولپنڈی: پنجاب رینجرز نے ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران 3 مشتبہ دہشتگردوں کو بھاری اسلحہ اوربارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی پرکارروائی کی ۔ پنجاب رینجرزنے ڈی جی خان میں آپریشن کرتے ہوئے3مشتبہ دہشتگرد گرفتارکرلئے، کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدارمیں دھماکاخیزمواد،بارودی سرنگیں اورمواصلاتی الات برآمد ہوئے ہیں۔