ترک وزیراعظم کا شاہد خاقان کو فون

 

انقرہ : اسرائیل کی جانب سے معصوم فسلطینیوں کے قتل عام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ترکی نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلیفون کر کے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترک وزیراعظم نے شاہد خاقان عباسی کو منگل کی شام ٹیلیفون کیا اور 18 مئی 2018 کو ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسرائیلی افواج کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی پرامن جدوجہد پر مکمل حمایت کرتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے اس معاملے پرترکی کی جانب سے فوری اقدام اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے سراہا اور اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ۔