کراچی: رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کریں گے۔