اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کے متنازع بیان پر پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو اعتماد میں لینے کے لئے اجلاس آج طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ارکان کا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ن لیگی ارکان کو نواز شریف کے بیان سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا جائے گا اور وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو پارٹی گائیڈ لائن بھی دیں گے۔