وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ( ن) لیگ کا پارلیمانی اجلاس ہوا۔جس میں آئندہ کی صورتحال اور قومی اسمبلی میں لائحہ عمل پر غورکیا گیا۔وزیراعظم نے نواز شریف کے حالیہ بیان کے سے پید اہونے والی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کے سیکیورٹی اسٹاف نے صحافیوں سے بدتمیزی کی۔سیکیورٹی اسٹاف کی جانب سے صحافیوں کو کمیٹی 2روم میں روک دیا اور ویڈیو بنانے کی کوشش پر موبائل فون بھی چھین لیا۔