لاہور:تربیلا پاورپلانٹ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہر بجلی سے محروم ہو گئے اورپنجاب اسمبلی بھی تاریکی میں ڈوب گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 10 بجے شروع ہونا تھا ،اسپیکررانا محمد اقبال سمیت تمام ارکان اسمبلی ایوان میں موجود ہیں ،بجلی کی بندش کے باعث اجلاس شروع ہونے سے گھنٹیاں نہ بجائی جا سکیں،اسپیکرنے انتظامیہ کو بجلی فوری بحال کرانے کی ہدایت کردی، جنریٹرچلاکرایوان کی کارروائی کوجاری رکھاگیا۔