سپریم کورٹ میں عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد
عمران خان نے 2009 میں فیصل آباد میں مختار عرف مکھا کو قتل کیا تھا
سپریم کورٹ میں قتل کے مجرم عمران خان کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی اپیل خارج کر دی۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عمران خان نے 2009 میں فیصل آباد میں مختار عرف مکھا کو قتل کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سزائے موت سنائی تھی تاہم لاہور ہائی کورٹ نے سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔