مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی ہوا۔فائل فوٹو
مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی ہوا۔فائل فوٹو

وزیراعظم کا ارکان کو بجٹ منظوری اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

 

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے ارکان کو بجٹ منظوری کے موقع پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران کورم کا مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکمراں جماعت کے ارکان کو نواز شریف کے بیان سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے اراکین کو پارٹی گائیڈ لائن بھی دی۔ ذرائع کےمطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے فاٹا انضمام سےمتعلق آئینی ترمیم کے بل پر ارکان کو اعتماد میں لیا جبکہ ارکان کو بجٹ منظوری کے لئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران کورم کا مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔