میرظفراللہ خان جمالی کئی روز سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے
میرظفراللہ خان جمالی کئی روز سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے

میر ظفر اللہ نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ سابق وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا، میرا دل کرتا ہے بجٹ کارروائی روک دوں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو برا بھلا کہاجا رہا ہے، اسمبلی میں جھوٹ بولا گیا۔ نیب چیئرمین کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تعینات کیا، حکومت نیب کار کردگی سے مطمئن نہیں تو وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر استعفیٰ دیں۔