لاہور: چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے تحت شفاف الیکشن کروائیں گے۔ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انتخابات کو شفاف بنانے میں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران کا بڑا کردار ہے۔ عدلیہ ایک شفاف اداراہ ہے اسی لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ انتخابی عملے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔